Advertisement
Advertisement
Advertisement

ناصر حسین شاہ اور سید غنی کو شرم ہے تو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں، علی شیروانی

Now Reading:

ناصر حسین شاہ اور سید غنی کو شرم ہے تو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں، علی شیروانی
علی شیروانی

محمد علی شیروانی نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ اور سید غنی کو اگر ذرا سی بھی شرم ہے تو اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد علی شیروانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سندھ حکومت کراچی کے ندی نالوں کو صاف کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

علی شیروانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے اور ایف ڈبلو او کو کراچی کے ندی نالوں کی صفائی کے لیے بجلی دی گئی۔

محمد علی شیروانی نے یہ بھی کہا کہ آج بھی پاکستان کے عوام دیکھ رہی ہے کہ کراچی کے ندی نالوں کی صفائی کرنے والے محب وطن اور کراچی کا درد دل میں رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ صوبہ سندھ کے تقریبا 21 ڈویژن موجود ہیں، وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ بتائیں کہ کس ڈویژن میں انہوں نے ترقیاتی کام کرائے یا ندی نالوں کی صفائی کرائی۔

Advertisement

محمد علی شیروانی کا کہنا تھا کہ سندھ میں ہر محکمے میں کرپشن کا بازار گرم ہے، انشاءاللہ ایک ایک کرکے ہر محکمے کو کرپشن سے پاک کریں گے۔

وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی مہم شروع

دوسری جانب چیئرمین بی ایم جی سراج تیلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وفاقی حکومت کا کراچی کو صاف ستھرا کرنے کے عزم کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

سراج تیلی کا کہنا تھا کہ کراچی کو بہتر بنانا ہے تو پانچ سال تک فوج کو سونپ دیا جائے جبکہ 20 سے 25سال کے طویل عرصے  بعد وفاقی حکومت کا کراچی کے لیے کچھ اچھا کرنے کی نیت سے آناخوش آئند ہے

چیئرمین بی ایم جی کا مزید کہنا تھا کہ چھلے 20سالوں میں تمام سیاسی جماعتوں کا کراچی کو نظر اندازکرنا تباہ کن صورتحال پیدا کرنے کا بنیادی سبب ہے، تمام سیاسی جماعتیں جو نوے کی دہائی سے آج تک برسر اقتدار رہی وہ کسی بھی قسم کی ہمدردی کی مستحق نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری
پاکستان میں امن و استحکام کیلئے غیر قانونی افغان مہاجرین کی واپسی ناگزیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر