
نیب نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری کےخلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ضمنی ریفرنس میں کرپشن کی رقم 1.5 بلین سے بڑھ کر چار ارب روپے ہو گئی، ضمنی ریفرنس میں مزید شواہد عدالت کے سامنے پیش کئے جائیں گے، سابق صدر کو بطور کمپنی ڈائریکٹر ریفرنس میں ملزم نامزد کیا گیا ہے جبکہ ریفرنس میں دیگر 10ملزمان کو بھی نامزد کیا گیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ضمنی ریفرنس میں وعدہ معاف گواہان کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔
قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے رواں ماہ اگست میں ہی ضمنی ریفرنس فائل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری پر 10 اگست کو فرد جرم عائد کی تھی،عدالت نے نیب کے گواہان یکم ستمبر کو طلب کررکھے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News