Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو عالمی وباء سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی کا عالمی سرٹیفکیٹ مل گیا

Now Reading:

پاکستان کو عالمی وباء سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی کا عالمی سرٹیفکیٹ مل گیا
عالمی وباء

پاکستان کو عالمی وباء سے نمٹنے کی بہترین حکمت عملی اختیار کرنے پر اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی سرٹیفکیٹ مل گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے صدر وولکن بوزکر نے علامی وبا سے نمٹنے کی پاکستانی کی جانب سے اختیار کی جانے والی حکمت عملی کو دنیا کے لئے مثال قرار دے دیا گیا ہے۔

 صدر اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنا دنیا بھر کےممالک کے لیے چیلنج ہے لیکن پاکستان اس عالمی وبا سے بہترین انداز سے نبرد آزما ہوا ہے۔

 وولکن بوزکر  نے کہا ہے کہ دنیا کو عالمی وباء سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں پاکستان کی جانب سے باقی دنیا سے بہتر اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔

پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کا کلیدی حصہ ہے، وولکن بوزکر

Advertisement

اقوام متحدہ کے صدر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دورے پر اپنی آنکھوں سے اس تمام تر صورتحال کا مشاہدہ کر کے بہت خوشی ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

وولکن بوزکر کو کشمیر کے حوالے سے کی جانے والے کاوشوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی جبکہ افغانستان کے حوالے سے گفتگو بھی ملاقات کا حصہ رہی۔انٹرا افغان مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور قیدیوں کی رہائی کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔

وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ   پاکستان برادر اسلامی ملک ہے اور یہاں کا دورہ باعث مسرت ہے۔پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔پرتپاک خیرمقدم پر پاکستان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اقوام متحدہ کے تناظر میں بھی یہ دورہ انتہائی اہم ہے۔پاکستان غیروابستہ تحریک، او آئی سی اور دیگر گروپس کا حصہ ہے۔پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھی کلیدی حصہ ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا کہ پاکستان کے سفیر فاروق خان کو اپنی کابینہ کے نائب چیف کے طور پر چنا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کی بھرپور معاونت بھی حاصل ہے۔

Advertisement

وولکن بوزکر نے کہا کہ  میں نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے دورے پر آنا تھا لیکن کچھ معاملات کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔پاکستان کا دورہ کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔پاکستان اقوام متحدہ کا اہم ملک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر