
ملک کے معروف سماجی رہنما فیصل ایدھی کی کشتی الٹ گئی، حادثے میں وہ بال بال بچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق دو دریا کے مقام پر ریسکیو آپریشن کے دوران پی ٹی آئی کےایم پی اے راجہ اظہر کی کشتی الٹ گئی۔ معروف سماجی شخصیت فیصل ایدھی بھی راجہ اظہر کے ساتھ کشتی میں موجود تھے۔
مچھیروں کی کشتی نے راجہ اظہر کی کشتی کو ریسکیو کیا۔ خوش قسمتی سے لائف جیکٹس پہننے کے وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،راجہ اظہر اور فیصل ایدھی خیریت سے ہیں اور ایدھی رضاکاروں کے ہمراہ دوبارہ لوگوں کی مدد میں سرگرم ہیں۔
واضح رہے کہ راجہ اظہر فیصل ایدھی کے ہمراہ لاپتہ مزدروں کو ڈھونڈنے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News