Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی جدوجہد سے پاکستان خوشحال اور کشمیر آزاد ہوگا، خرم شیر زمان

Now Reading:

وزیراعظم کی جدوجہد سے پاکستان خوشحال اور کشمیر آزاد ہوگا، خرم شیر زمان
شيرزمان

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی انتھک جدوجہد سے پاکستان خوشحال اور کشمیر آزاد ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان نے جشن آزادی کے موقع پر پیغام میں کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد اور شہداء پاکستان و کشمیر کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

خرم شیر زمان نے کہا کہ پاکستان لاتعداد قربانیوں کے طفیل وجود میں آیا، ہمیں اپنے بچوں کو ذہن نشین کروانا ضروری ہے کہ یہ ملک ایک نعمت ہے۔

اپنے بیان میں صدر پی ٹی آئی کراچی نے یہ بھی کہا کہ قیام پاکستان کی تاریخ میں قربانیوں کی ناختم ہونے والی فہرست موجود ہے۔

14 اگست ۔۔۔۔۔۔ ملک بھر میں آزادی کا جشن

Advertisement

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ آزادی کی قدر آج کشمیر میں محسوس کرنی چاہیے، کشمیر میں بھارتی مظالم، فوجی محاصرے اور لاک ڈاون کی جتنی مذمت کریں کم ہے۔

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ دن قومی اداروں پر قوم کے اعتماد کو تقویت دینے کے عزم کی بھی تجدید کرتا ہے، ملک کی بقاء کے لیے شہید افواج پاکستان کے سپاہیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ملک بھر میں 14 اگست آزادی کے طور پر خوب جوش و خروش سے منایا جارہا ہے ، ملک کے ہر کونے میں ’پاکستان زندہ باد‘ نے نعرے لگائے جارہے ہیں اور آزادی کا جشن ہر ایک اپنے اپنے انداز میں منارہا رہے۔

ملک بھر میں یوم آزادی جوش و خروش  سے منایا جارہا ہے، کراچی سے خیبر، مہران سے بولان، پوری قوم ہوگئی یک زبان ہوگئی ہے اور سب کے لبوں پر دل دل پاکستان کی صدائیں، پاکستان زندہ باد۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر