
حکومت سندھ نے14 اگست کو عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یوم آزادی کے موقع پر تمام سرکاری اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔
حکومت سندھ نے عالمی کورونا وائرس کا پھیلاؤ کم کرنے کیلئے یوم آزادی کے موقع پر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں 14 اگست بروز جمعے کو پاکستان کا73واں یوم آزادی منایا جائے گا۔
دن کا آغاز ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News