پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے عوام کو ہر صورت ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کے فیصلے سے حکومت 17 ارب روپے خود برداشت کر رہی ہے کیونکہ قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے حکومت کو ٹیکس محاصل میں 17ارب روپے کی کمی ہو گی۔
اس ضمن میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام پہلے ہی شدید بارشوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے سے متاثر ہیں اسی لئے 17ارب روپے عوام کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کی مد میں ادا کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اوگرا سفارشات منظور نہیں کیں ہیں جبکہ پٹرولیم اور وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی۔
یاد رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں وزارت خزانہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعمیہ کے مطابق ماہ ستمبر میں ماہ اگست والی قیمتیں برقرار رہیں گیں۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول کی قیمت 103.97 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی، ہائی اسپیڈ ڈیزل 106.46 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔
بمطابق اعلامیہ مٹی کا تیل 65.29 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا جبکہ لائٹ ڈیزل 62.86 روپے فی لیٹر برقرار رہے گا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News