Advertisement
Advertisement
Advertisement

پلوشہ خان نےشجرکاری مہم کو لوٹ مار کی ایک اور واردات قرار دے دی

Now Reading:

پلوشہ خان نےشجرکاری مہم کو لوٹ مار کی ایک اور واردات قرار دے دی
شجرکاری مہم

پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے سلیکٹڈ وزیراعظم کی  شجرکاری مہم کو بلین ٹریز کے بعد لوٹ مار کی ایک اور واردات قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان نے اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک ارب درخت جادو کے ذریعے اگائے گئے جو عوام کی نظروں سے اوجھل رہے۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کی حکومت ہی جعلی مینڈیٹ جھوٹے نعروں اور دھوکہ دہی کی بیساکھیوں پر کھڑی ہے۔

پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ ایک کروڑ گھر دینے کا دھوکہ دے کر عوام سے اربوں روپے بٹورے گئے جبکہ دو سال گزر جانے کے باوجود ایک بھی پاکستانی کو گھر نہیں ملا۔

پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کا لہنا تھا کہ نیازی صاحب آپ کا شو پٹ کر مک چکا ہے، عوام مہنگائی، بیروزگاری کی چکی میں پِس رہے ہیں۔

Advertisement

سیاسی مخالفت کی آڑ میں پی ٹی آئی ملک کو بدنام کررہی ہے، پلوشہ خان

پلوشہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وفاق، کے پی اور پنجاب میں سرکاری ملازمین کا معاشی استحصال کیا جا رہا ے جبکہ نہ ان کی تنخواہوں میں کوئی اضافہ کیا گیا ہے اور ان کو انکو سالانہ انکریمنٹ سے ہی محروم کر دیا گیا ہے۔

 پیپلزپارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ ٹائیگر فورس کو پالنے کے لئے قومی خزانے پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے اور ضروریات زندگی کی اشیاءکو مہنگا کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکے مارے جا رہے ہیں۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اکثر اپوزیشن ارکان کو بھی پودے گننے کا شوق رہتا ہے، اپوزیشن ارکان اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرکے گھر بیٹھے پودے گن سکیں گے۔

معاون خصوصی عثمان ڈار نےمزید کہا تھا کہ محکمہ جنگلات کے افسران بھی موبائل میں شجرکاری مہم کا ریکارڈ رکھیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
ملک میں زرعی ایمرجنسی نافذ کی جائے، پیپلزپارٹی کا وفاقی حکومت سے مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر