
وزیراعظم عمران خان سے صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں صوبہ پنجاب میں صحت انصاف کارڈ کی تقسیم کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا اور ہیلتھ کارڈ ذریعے صحت کی سہولیات سے متعلق عوامی ردعمل پر بھی بات چیت کی گئی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صحت انصاف کارڈ کے ذریعے معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عوام کی جانب سے صحت انصاف کارڈ کے حوالے سے نہایت حوصلہ افزاء ردعمل سامنے آیا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ صحت انصاف کارڈ کی بدولت مستحق افراد اور ان کے خاندانوں کو صحت کے حوالے سے خاطر خواہ ریلیف میسر آیا ہے جس پر وزیراعظم کی جانب سے عوام کے مثبت ردعمل پر اطمینان کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ملاقات کے دوران سیف اللہ نیازی بھی ملاقات میں شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News