پاک فوج اور پاکستان نیوی کی جانب سے نیا ناظم آباد پراجیکٹ میں پانی کے باعث پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج اور پاکستان نیوی کشتیوں کے ذریعے متاثرہ فیمیلیز کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔
اس علاقے میں رہائشی مکانات 7 سے 9 فٹ پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں ، خواتین اور بزرگوں کو بھی ریسکیو کیا جارہا ہے ۔
کشتی کے ذریعے لوگوں کو خشک مقامات پر منتقل کرنے کا سلسلہ جاری ہے، علاقے میں قائم مکانوں میں 7 سے 9 فٹ پانی جمع ہے، سڑکوں اور گھروں کی پارکنگ میں موجود گاڑیاں چھتوں تک پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
