
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو بھی چاہئے کہ 2023ء تک توبہ استغفار کریں۔
تفصیلات کے مطابق فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا فضل الرحمان کو دھوکا دے گی اور مولانا اس دھوکے کے بعد ’جو درد ملا اپنوں سے ملا‘ گنگناتے پھریں گے۔
انھوں نے کہا کہ آج مولانا کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی پر تنقید میری پیش گوئی کا ثبوت ہے، مولانا فضل الرحمان کو بھی چاہئے کہ 2023ء تک توبہ استغفار کریں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ غیر متحدہ اپوزیشن کا مقصد صرف اقتدار حاصل کرنا ہے، آصف زرداری کی ن لیگ اور شہباز شریف پر تنقید سے ان کے اتحاد کی ہنڈیا بیچ چوراہے پھوٹ چکی۔
فیاض چوہان کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی وسیاسی طور پر مستحکم ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News