وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج نیب میں پیش ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق شراب لائسنس کے حوالے سے تمام دستاویزات پیش کی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب بغیر پروٹوکول نیب آفس جائیں گے، تمام رہنماؤں کو آنے سے روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب ذاتی حیثیت میں نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔
سردار عثمان بزدار بغیر پروٹوکول نیب آفس جائیں گے، وزیراعلی نے وزرا، مشیروں اور پارٹی رہنماوں کو بھی نیب آفس نہ آنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔
وزیراعلی شراب لائسنس کے اجرا کے حوالے سے سرکاری دستاویز ات نیب کو پیش کریں گے، وزیراعلی نیب کے سوالات کے جواب دیں گے، قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
