
پارک لین ریفرنس میں سابق صدر پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے آصف زرداری پر فرد جرم عائد کر دی ، سابق صدر نے صحت جرم سے انکار کر دیا ، جس پر آئندہ سماعت پر گواہ طلب کر لئے گئے۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سماعت کے دوران آصف زرداری کو چارج شیٹ پڑھ کر سنائی گئی ،جس کے مطابق سابق صدر نے جعلی فرنٹ کمپنی بنا کر بینک کا قرض خوردبرد کیا، بطور صدر مملکت دباؤ ڈال کر قرض لیا۔
آصف زرداری نے چارج شیٹ میں سنائے گئے الزامات مسترد کر دیئے۔
شریک ملزمان انور مجید، شیر علی، فاروق عبد اللہ اور محمد سلیم فیصل پر بھی ویڈیو لنک کے ذریعے فرد جرم عائد کی گئی ، تاہم تمام ملزمان نے بھی صحت جرم سے انکار کر دیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News