
سینیٹر شبلی فراز نے اپنے والد اور نامور ترقی پسند شاعراحمد فراز کی 12 ویں برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی میں والد کی تعلیمات سے ہدایات لیتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نےسماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام بھی جاری کیا جس میں انھوں نے والد کا ایک شعر لکھتے ہوئے لوگوں سے انہیں دعاؤں میں یاد رکھنے کا بھی کہا۔
میں کہ صحرائے محبت کا مسافر تھا فراز
ایک جھونکا تھا کہ خوشبو کے سفر پر نکلاAdvertisementبارہویں برسی کے موقع پر احمد فراز صاحب کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیئے pic.twitter.com/rNUuc3Fjft
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) August 25, 2020
ان کا مزید کہنا ہے کہ احمد فراز نے اپنے قول و فعل میں کوئی تضاد نہ رکھا، احمد فراز کو پاکستانی عوام سے بے پناہ محبت ملی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News