Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کا کلیدی حصہ ہے، وولکن بوزکر

Now Reading:

پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کا کلیدی حصہ ہے، وولکن بوزکر
پاکستان

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر کا کہنا ہے کہ دنیا کو کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی کوششوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق  وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر سے ملاقات کے بعد ان کے ہمراہ پریس کانفرنس کی۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے کہا کہ  میں وولکن بوزکر کو پاکستان اور دفتر خارجہ آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں اور انہیں  مبارکباد دیتا ہوں کہ وہ پہلے ترک ہیں جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر منتخب ہوئے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ  ملاقات میں کورونا ، کشمیر ، موجودہ مسائل اور اقوام متحدہ کو درپیش دیگر مسا ئل پر گفتگو ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔کشمیر کی صورت حال پر مفصل بریفنگ دی اور  کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

Advertisement

وولکن بوزکر کو کشمیر کے حوالے سے کی جانے والے کاوشوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی جبکہ افغانستان کے حوالے سے گفتگو بھی ملاقات کا حصہ رہی۔انٹرا افغان مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال اور قیدیوں کی رہائی کے بارے میں بھی گفتگو ہوئی۔

وولکن بوزکر کا کہنا تھا کہ   پاکستان برادر اسلامی ملک ہے اور یہاں کا دورہ باعث مسرت ہے۔پاکستان اور ترکی کے مابین تعلقات صدیوں پر محیط ہیں۔پرتپاک خیرمقدم پر پاکستان کا شکر گزار ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  اقوام متحدہ کے تناظر میں بھی یہ دورہ انتہائی اہم ہے۔پاکستان غیروابستہ تحریک، او آئی سی اور دیگر گروپس کا حصہ ہے۔پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشنز کا بھی کلیدی حصہ ہے۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے صدر نے کہا کہ پاکستان کے سفیر فاروق خان کو اپنی کابینہ کے نائب چیف کے طور پر چنا ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم کی بھرپور معاونت بھی حاصل ہے۔

وولکن بوزکر نے کہا کہ  میں نے کچھ عرصہ قبل پاکستان کے دورے پر آنا تھا لیکن کچھ معاملات کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔پاکستان کا دورہ کرکے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔پاکستان اقوام متحدہ کا اہم ملک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر