وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے، اجلاس میں ملکی معاشی اور سیاسی صورت حال پر غور کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی کابینہ ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک پاکستان کی منظوری دے گی۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں میڈیا ہاؤسز کے واجبات کی ادائیگیوں پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی، گیس کی تقسیم کے منصوبوں پر بھی کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔
قومی انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے آر پی ٹی، ایریل ورک اور چارٹر لائسنس کی تجدید اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں، کابینہ پاکستان گلوبل انسٹی ٹیوٹ روات کے چارٹر کی منظوری بھی دی جائے گی۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اسلام آباد میں گھروں میں کام کرنے والے ورکرز کے تحفظ کا بل منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔