Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریسٹورنٹس ، میرج ہال اور سینما تھیٹرکھولنے کا اصولی فیصلہ

Now Reading:

ریسٹورنٹس ، میرج ہال اور سینما تھیٹرکھولنے کا اصولی فیصلہ
ریسٹورنٹس

پنجاب حکومت نے انڈسٹریز،ہوٹل، ریسٹورنٹس، میرج ہال اور سینما تھیٹرکھولنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے ، حتمی منظوری نیشنل کنٹرول اینڈ آپریشن سنٹر دے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے کورونا کنٹرول کا خصوصی اجلاس ہوا۔

اجلاس میں کہا گیا کہ جم،ان ڈور سپورٹس،بیوٹی سیلون او رکلینک وغیرہ کھولنے کا فیصلہ جبکہ مری اور دیگر سیاحتی مقامات کھولنے کاحتمی فیصلہ بھی این سی او سی کرے گی۔

پنجاب میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے کنسٹرکشن انڈسٹری سے متعلقہ دیگر کاروبار بھی کھول دئیے جائیں گے جبکہ تعلیمی ادارے کھولنے کے لئے کابینہ کمیٹی برائے کورونا کنٹرول کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا۔

ریسٹورنٹس کھولنے کے لئے کسی این او سی کی ضرورت نہیں

Advertisement

اجلاس میں بریفنگ کے دوران کہا گیا کہ پنجاب میں کورونا پازیٹو کیسز کی تعداد 2سے 3فیصد تک ہے جبکہ گزشتہ 24گھنٹے کےٓ دوران کورونا کے 39کیس رپورٹ جبکہ 5مریض جاں بحق ہوئے۔

صوبہ بھر میں کورونا کے خدشے کے پیش نظر 3ہزار بیڈز بدستور مختص رکھے جائیں گے جبکہ ہسپتال کورونا فری قرار دے کر معمول کی طبی خدمات کے لئے اوپن ہوں گے اور ہسپتالوں میں معمول کی بیماریوں کا علاج، آپریشن اور دیگر سروسز معمول کے مطابق فراہم کی جائیں گی۔

صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد،میاں اسلم اقبال، ہاشم جواں بخت،چیف سیکرٹری، سینئر ممبر بورڈآف ریونیو،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر،سیکرٹری پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ، سیکرٹری اطلاعات،ڈپٹی کمشنر لاہور،ڈی جی فوڈ اتھارٹی اوردیگر متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔-

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر