
سابق صدر آصف علی زرداری پر پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ واٹر سپلائی غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں آصف علی زرداری پر پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی، 7 اگست تک مؤخر کر دیا گیا۔
احتساب عدالت میں ٹھٹھہ واٹر سپلائی غیر قانونی ٹھیکوں کے نیب ریفرنس پر سماعت ہوئی۔
عدالت نے آصف زرداری کی ریفرنس خارج کر کے بری کرنے کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کر لیا جبکہ فاروق ایچ نائیک کی عدم دستیابی کے باعث سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News