وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے سخت اقدامات کئے جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں مہنگائی پر وزیراعظم متحرک ہوگئے۔
وزیراعظم کو اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ پرائس کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں ملاوٹ اور ذخیرہ اندوزی سے متعلق امور پر بھی زیر غور کیا گیا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔
ہمارا مقصد اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو قابو میں رکھناہے، عمران خان
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ عوام کو زیادہ سے ذیادہ ریلیف فراہم کیا جائے جبکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے سخت اقدامات کئے جائے۔
اجلاس میں وفاقی وزرا،مشیر، معاونین خصوصی جبکہ چاروں صوبوں کے چیف سیکرٹریز نے بھی شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
