
بارش
کراچی میں مون سون کا نیا اسپیل داخل ہو گیا ہے ، محکمہ موسمیات نے کراچی میں پیر تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔
ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں ایک بار پھر اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے اور سندھ کے نشیبی علاقے دوبارہ زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔
خلیج بنگال میں بننے والا سسٹم بحیرہ عرب سے نمی لے کر زیریں سندھ پر اثر انداز ہوگیا، کراچی میں آج شام کو سسٹم کے زیر اثر بارش ہوسکتی ہے۔
یہ نیا سسٹم چو بیس گھنٹے کراچی میں رکے گا، اس دوران دو سے تین بارش کے اسپیل آئیں گے، کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہوگی۔
واضح رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News