وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں ملکی سیاسی، معاشی اور سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن کے خلاف سیاسی محاز تیز کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے متفقہ منظوری دے دی ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کو وطن واپس لایا جائے۔
حکومتی لیگل ٹیم کونوازشریف کی واپسی کے حوالے سے ٹاسک مل گیا۔
اس کے ساتھ ساتھ کابینہ نے گیارہ نکاتی ایجنڈے کی منظوری دیدی۔
کابینہ اجلاس میں بغیر کابینہ منظوری کے سرکاری تقرریوں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
کا بینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ نوازشریف قانون کے مجرم ہیں، واپس آکر مقدمات کا سامنا کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
