
گلشن حدید میں 35 سالہ خاتوں نے اپنے تین بچوں کو زہر دے کر خود کشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشنِ حدید فیز ون میں خاتون نے 3 بچوں کو زہر دے کر خود کو پھندا لگا کر خود کشی کرلی۔
ترجمان ضلع ملیر پولیس نے کہا کہ واقعہ گھریلوں ناچاکی کا شاخسانہ ہے جبکہ موقع سے شواہد اور پڑوسیوں کے بیانات قلمبند کئے جا رہے ہیں
پولیس نے یہ بھی کہا کہ متوفہ خاتون مسمات اسماء کا شوہر عابد بینک ملازم ہے، عابد علی 07 اگست کو نواب شاہ گیا تھا، آج واپسی پر گھر میں بچوں اور بیوی کو مردہ پایا۔
پولیس کے مطابق خاتون کی شناخت 35 سالہ اسما، جب کہ بچوں کی شناخت 8 سالا جویریہ، 5 سالہ اریشا اور 3 سالہ باقر کے نام سے ہوئی ہے۔
ترجمان ضلع ملیر پولیس نے مزید کہا کہ بچوں کی لاشیں 4 سے 5 دن پرانی ہیں، خاتون اور بچوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس واقعے کا ہر پہلو سے جائزہ لے رہی ہے۔
کورونا اور معاشی پریشانی، ذہنی دباؤ کا شکار شہری نے خود کشی کرلی
واضح رہے کہ 26 مارچ کو کراچی کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں ایک شخص نے گھریلو تنازع کے باعث مبینہ طور پر چھوٹے بھائی کو کلہاڑی کے وار کرکے قتل جبکہ دوسرے بھائی کو زخمی کردیا تھا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ پپڑی کے نزدیک ماڑی گوٹھ میں دونوں بھائی اپنے بڑے بھائی کے کلہاڑے سے حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News