
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اتفاق رائے سے حکومت کے خلاف مل کر چلنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
رابطے کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو عیدالاضحٰی کی مبارک باد دی جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر بھی بات چیت بھی کی گئی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شہباز شریف کا مسئلہ کشمیر کے معاملے میں حکومتی ناکامیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی، جتنی عمران خان کے دورِحکومت میں ہورہی ہے، مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ملک کو نااہل عمران خان سے بچانے کے لئے اپوزیشن کا غیرمعمولی کردار ناگزیر ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے اعدادوشمار کو چھپا کر عوام کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News