
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جا ری کیا ہے ، جس کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اورمائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے درمیان عالمی وبا کورونا وائرس کے خلاف پاکستان کی کوششوں اور پولیو مہم دوبارہ شروع ہونے سے متعلق بات چیت ہو ئی ہے۔
General Qamar Javed Bajwa, #COAS & @BillGates, Co-Chair of The Bill & Melinda @gatesfoundation, spoke on telephone about Pakistan’s COVID-19 response and resumption of polio campaign. Mr Gates conveyed appreciation 4 Pakistan Army for supporting (1/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 15, 2020
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بل گیٹس نے کم وسائل کے باوجود کورونا کے خلاف پاکستان کی کامیابی کو سراہا ہے۔
…national #polio drive, ensuring proper reach and coverage. #COAS said it was a national cause and national effort for a polio free Pakistan. Credit goes to grassroots workers including mobile teams, Law Enforcement Agencies and healthcare representatives (2/4)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) August 15, 2020
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ انسداد پولیو مہم قومی کاز ہے، پاکستان کو پولیو فری بنانے کی کوشش کا حصہ ہیں، این سی او سی کے ذریعے دستیاب وسائل کا درست استعمال کیا گیا۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ گیٹس فاؤنڈیشن دنیا بھر میں وباؤں کے خاتمے کیلئے تعاون جاری رکھے گی، انسداد پولیو مہم میں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News