کراچی میں حالات کا جائزہ خود لوں گا، وزیراعظم
وزیرِاعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کراچی کے مسائل کے حل...
وزیراعظم عمران خان کل لاہور کا دورہ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل لاہور کے دورے میں اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورے کے دوران ارکان اسمبلی اور بیوروکریسی سے بھی ملاقاتیں کریں گے
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم کو پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں اور دوسالہ کارکردگی کے بارے میں آگاہ کیا جائیگا جبکہ جنوبی پنجاب سول سیکرٹیریٹ کے حوالے سے آگاہ کیا جائیگا۔
واضح رہے اس سے قبل وزیرِاعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ کراچی کے مسائل کے حل کے لئے طویل المدتی پلان تشکیل دیا جا رہا ہے ، آئندہ چند روز میں کراچی کا دورہ کروں گا جس میں میں حالات کا جائزہ خود لوں گا۔
عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومتی کاوشوں اور حکمت عملی کی بدولت کورونا کے پھیلاؤ کو روکا گیا ہے لیکن ابھی خطرہ موجود ہے جس کے لئے پوری قوم کا تعاون درکار ہے
وزیرِاعظم عمران خان نے مزید کہا تھا کہ کراچی میں ہونے والی تباہی اور اس کے نتیجے میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں وفاقی حکومت صوبائی حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News