معاون خصوصی شہباز گل کا بی آر ٹی منصوبے سے متعلق کہنا ہے کہ بی آر ٹی کے بارے میں بہت زیادہ بدگمانی پھیلائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے پریس کانفرنس کے دوران بی آر ٹی منصوبے پر بات کرتے ہوئےکہا ہے کہ بی آر ٹی کے بارے میں بہت زیادہ بدگمانی پھیلائی گئی، مسلم لیگ نے ٹوئسٹ کر کے بی آر ٹی کو پیش کیا، مسلم لیگ ن تو سریا بیچنے میں ماہر ہے، مسلم لیگ ن کی مہارت اسی میں ہے جہاں سے وہ پیسہ بناسکیں۔
شہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور میٹرو کا بی آر ٹی منصوبے سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا، بی آر ٹی کے ساتھ بہت سارے فیڈر روٹس ہیں، بی آر ٹی کا مین روٹ 27 کلو میٹر اور فیڈر روٹس ساٹھ کلو میٹرز ہیں، بی آرٹی سے لاہور اور ملتان کے منصوبے بالکل مختلف ہے۔
معاون خصوصی نے کہا ہے کہ بی آرٹی میں شریف خاندان کا کمیشن اور سریا ہوتا تو تین سو ارب کا منصوبہ بن جاتا، اپوزیشن تو بی آر ٹی خراب کرنے کی کوشش کرتی ہے، بی آر ٹی میں لوکل ٹرانسپورٹرز سے بسیں خریدی گئیں، انہیں وظیفہ بھی دیا جارہا ہے، بی آرٹی منصوبے میں کچھ پوشیدہ نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا وعدہ ہے پورا کردیا گیا، اس منصوبے پر احتساب کروانے کو تیار ہیں چاہے جب بھی کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
