
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر کے موضوع پر عالمی برادری کو اب نیند سے جاگ جانا چاہیئے۔
تفصیلات کےمطابق پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے جاری محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے پر ردعمل ظاہر کیا گیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا بھارتی محاصرہ لہو لہان وادی کے عوام کی امنگوں کو مفتوح نہیں بنا سکتا ہے اس لئے عالمی برادری کو ان کشمیریوں کو حقِ خود ارادیت کے آزادانہ استعمال کی اجازت دے کر بھارت کو محاصرہ ختم کرنے پر مجبور کیا جائے۔
مودی پر انسانیت کے خلاف جرائم کا مقدمہ چلایا جائے، شہباز شریف
یاد رہے کہ اپنے پیغام میں بلاول بھٹو کی جانب سے کشمیری شہدا کو سلام پیش کیا گیا ہے اور پاکستانی عوام اور پیپلز پارٹی کی جانب سے ان سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔
اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا 5 اگست 2019 کے بھارت کے غاصبانہ غیرقانونی اقدامات کو ایک سال مکمل ہونے پر پیغام دیا گیا ہے۔
میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری کی خاموشی کشمیریوں کو بندوق اٹھانے پر مجبور کر رہی ہے لیکن کشمیریوں نے عظیم قربانیوں اور شہادتوں سے اپنے نصب العین کی حفاظت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مودی بڑی غلط فہمی میں ہے کہ انسانیت کے خلاف چالبازیوں، فوجی جبرواستبداد سے کشمیریوں کو جھکا لے گا لیکن کشمیریوں نے پھر ثابت کیا کہ وہ اپنی آزادی پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ عالمی برادری بالخصوص سلامتی کونسل کے پانچ مستقل ارکان آج کے ہٹلر اور اس کی نسل کشی پر آنکھیں بند نہ کریں کیونکہ ظالم کے مقابلے میں مظلوم کا حق ہے کہ اپنے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے لیکن مقبوضہ جموں وکشمیر اور فلسطین کے عوام کو جمہوری و قانونی حق نہ ملنا، امریکہ و مغرب کی جمہوریت کے ساتھ وابستگی کے محض لفاظی ہونے کا ثبوت ہے۔
مودی کی پالیسیوں سے دنیا بھر کا امن متاثر ہو سکتا ہے، شہریار آفریدی
ان کا کہنا تھا کہ برہان مظفروانی شہید سے لے کر ننھے سالار کے نانا تک کو ناحق گولیوں سے چھلنی کیا گیا لیکن اب ہر کشمیری ”لے کر رہیں گے آزادی“ ۔۔۔ ”پاکستان سے رشتہ کیا؟ لاالہ اللہ“ کا ولولہ انگیز اعلان کررہا ہے اور اپنے شہداء کو پاکستانی پرچم میں دفن کر کے کشمیری ہر روز دنیا کو بتا رہے ہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News