Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف اے ٹی ایف سے متعلق اپوزیشن اور ہندوستان ایک پیج پرہیں،وزیراعظم

Now Reading:

ایف اے ٹی ایف سے متعلق اپوزیشن اور ہندوستان ایک پیج پرہیں،وزیراعظم
وفاقی کابینہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق اپوزیشن اور ہندوستان ایک پیج پرہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کا اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی کی ایف اے ٹی ایف قانون سازی میں اپوزیشن کے کردار سے متعلق گفتگو کی گئی۔

ترجمانوں کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان سے متعلق جبکہ نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق حکومتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ایف اے ٹی ایف قانون سازی روکنے پر اپوزیشن کا کردار قوم کے سامنے رکھنے کی ہدایت دی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کی پوری کوشش ہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک میں شامل ہو جبکہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق اپوزیشن اور ہندوستان ایک پیج پرہیں۔

Advertisement

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہر جمہوریت میں اپوزیشن کا ملک کے لیے اہم کردار ہوتا ہے لیکن اپوزیشن نے حکومت کو بلیک میل کرنے کے لیے ایف اے ٹی ایف کی قانون سازی روکی۔

مزید پڑھیں

موجودہ حکومت کی ترجیح کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ترجیح کاروباری...

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ موجودہ اپوزیشن صرف اپنی کرپشن بچانے کے لیے ملک کو نقصان پہنچا رہی ہے جبکہ اپوزیشن اینٹی منی لانڈرنگ قانون میں اپنے مفاد کی ترامیم چاہتی ہے۔

اجلاس میں نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق حکومتی اقدامات پر عمران خان نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ اپوزیشن کس طرح ذاتی مفادات کو قومی مفاد پر ترجیح دے ہی ہے لیکن حکومت احتساب کے منشور پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر