وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ جس اسکول میں عالمی وبا کورونا وائرس کا کیس سامنے آیا اسے فوری طور پر بند کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کر تے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ایک لاکھ 20 ہزار اسکولز ہیں، بعض اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ اسکولز کا کورونا سے متاثرہ عملہ یا اساتذہ کو حاضری سے گریز کرنا چاہیے، اتنے عرصہ بعد تعلیمی ادارے کھلے ہیں، ہم تمام اسکولوں کو بند نہیں کریں گے، پنجاب کے بعض سرکاری تعلیمی اداروں میں حاضری اچھی تھی، اساتذہ اور اسکول انتظامیہ تعلیمی اداروں کو کھولنے کے لیے اصرار کررہے تھے۔
مراد راس نے کہا کہ اب وقت ہے کہ اساتذہ اور انتظامیہ ذمہ داری کامظاہرہ کریں، ایلیٹ اسکولز طلبہ کے والدین بچوں کو بھیجنے پر رضامند نہیں ہیں، اکثر والدین کو اسکولز میں کورونا سے بچاؤ کے انتظامات پر اطمینان نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
