
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا ہےکہ موٹروے پر زیادتی کے مجرموں کو عبرتناک سزا دی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ زیادتی کے مجرموں کی سخت سزا سے متعلق بل لا رہے ہیں، زینب الرٹ بل پاکستان تحریک انصاف لے کر آئی اور حکومت زیادتی کے مجرموں کے خلاف سزا کے قانون پر کام کرے گی۔
انھوں نے کہا کہ جن ممالک میں سخت سزائیں ہیں وہاں زیادتی کے واقعات کم ہوتے ہیں، وزیر اعظم کی ہدایت پر زیادتی کے مجرموں کی سخت سزا سے متعلق بل لا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ زیادتی کے مجرموں کو سخت سزا دینا ضروری ہے اور اگر زیادتی کے بعد پولیس نے دو گھنٹے تک کارروائی نہیں کی تو اہلکار کے خلاف کارروائی ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News