
کراچی میں آج ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کریم آباد تا مزار قائد تک ریلی نکالی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ریلی کےاختتام پر کنوینر ایم کیوایم پاکستان و دیگر اہم خطاب کرینگے۔
ایم کیوایم رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان کراچی مارچ میں شرکت کیلئے رابطہ کررہے ہیں، گزشتہ 12 سال سے سندھ حکومت نے شہری علاقوں کے ساتھ ناانصافیاں کیں۔
عامرخان کا کہنا ہے کہ وفاق کا کراچی کے نام پر پیکج کا وعدہ وفا نہیں ہوا، پیپلز پارٹی لاڑکانہ سے ایڈمنسٹریٹر لا کر کراچی پر کنٹرول کرناچاہتی ہے اور ہم کراچی کے مسائل کو کسی صورت نظرانداز نہیں ہونے دیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News