
پولیو
ملک بھرمیں آج سے پانچ روزہ ملک گیرقومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جارہا ہے ۔
قومی انسداد پولیو مہم کے دوران پاکستان بھر میں 3 کروڑ 96 لاکھ بچوں کی ویکسینیشن ہوگی اوراس میں 2 لاکھ 70 ہزار ورکرز حصہ لیں گے۔
قومی انسداد پولیو مہم تین روز، جبکہ دو روز کیچ اپ ڈیز ہوں گے۔ کیچ اپ ڈیز میں رہ جانے والے بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہوگی۔
کوآرڈینیٹررایمرجنسی سینٹر کے مطابق انسداد پولیو پولیومہم میں 10ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لیں گی۔ صوابی میں 5روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 2لاکھ 85ہزار بچوں کو جبکہ بلوچستان میں اس بار25لاکھ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان میں رواں برس پولیو کے72 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ گزشتہ سال 147 بچوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ سب سے زیادہ کیسز سندھ اور خیبرپختونخوا میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں22، خیبرپختونخوا22، بلوچستان19 اور پنجاب میں9 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News