Advertisement
Advertisement
Advertisement

سبسڈیز کا مقصد سماجی و معاشی ترقی کا فروغ ہے، وزیراعظم

Now Reading:

سبسڈیز کا مقصد سماجی و معاشی ترقی کا فروغ ہے، وزیراعظم
اپوزیشن

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سبسڈیز کا مقصد معاشرے کے کمزور طبقوں کی معاونت  اور سماجی و معاشی ترقی کا فروغ ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں سبسڈی کے نظام کو شفاف اور منظم بنانے اور اس معاونت کو حقدار تک پہنچانے کو یقینی بنانے کا جائزہ لیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سبسڈی کے معاملے میں حکومت کی ترجیحات نہایت واضح ہیں کیونکہ اس نظام میں اصلاحات حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ غیر مستحق افراد کا سبسڈیز کے نظام سے  فائدہ اٹھانا سرکاری وسائل کا ضیاع ہے کیونکہ یہ عمل حقداروں کی حق تلفی کا باعث بنتا ہے۔

اس ضمن میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومتی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے سبسڈی کے حوالے سے ہر قابل عمل تجویز کے حوالے سے روڈ میپ مرتب کیا جائے اور مرحلہ وار ان پر عمل درآمد کیا جائے۔

Advertisement

یاد رہے کہ اجلاس میں مختلف شعبوں میں  بالواسطہ اور بلاواسطہ فراہم کی جانے والی سبسڈیز کی مقدار اور نظام میں اصلاحات کے حوالے سے مختلف تجاویز پر بھی غور کیا گیا ہے۔

اجلاس میں محمد حماد اظہر، عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر ثانیہ نشتر،  ڈاکٹر شہباز گل، سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

 سابق وزیرِ خزانہ شوکت  ترین، سلطان علی الانہ، عارف حبیب، ڈاکٹر اعجاز نبی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر