Advertisement
Advertisement
Advertisement

توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بہترین حکمت عملی تیار کی جائے، وزیراعظم

Now Reading:

توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بہترین حکمت عملی تیار کی جائے، وزیراعظم
special attention be paid to the system of disbursement of subsidy in a fair

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ متعلقہ اداروں کی جانب سے ایسا طریقہ کار اختیار کیا جائے کہ تمام شعبہ جات کی توانائی کی ضروریات احسن طریقے سے پوری کی جا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات میں پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا جس میں انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کا شعبہ شدید بحران کا شکار ہے۔

اجلاس کے  دوران وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ماضی میں کیے جانے والے مہنگی بجلی کے معاہدوں کے بوجھ سے نہ صرف عام آدمی اور صنعتی شعبہ متاثر ہوا ہے۔

Advertisement

انہوں نے بتایا ہے کہ سستی بجلی فراہم کرنے کی کوشش میں گردشی قرضوں کا پہاڑ کھڑا ہوگیا ہے جس کا سارا بوجھ سرکاری خزانے پر پڑ رہا ہے۔

وزیراعظم نے ہدایات جاری کی ہیں کہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات کےحوالے سے بجلی کی پیداوار، ضروریات، سال کے مختلف مہینوں میں استعمال میں اتار چڑھاؤ کی شرح کا جائزہ لیا جائے اور پیداواری لاگت، فروخت اور ریونیو اور بجلی کے نرخوں کی وجہ سے دیگر شعبوں پر اثرات سمیت مختلف پہلوؤں کو مدنظر رکھ کر حکمت عملی اور روڈ میپ کا تعین کیا جائے تاکہ اس شعبے کو بحران سے نکالا جائے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ سبسڈی کے نظام کو منصفانہ ، شفاف اور مستحقین تک موثر طریقے سے پہنچانے کے نظام پر خصوصی توجہ دی جائے۔

خیال رہے کہ اجلاس میں توانائی کے شعبے میں جاری اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھانے، مختلف اہداف کے حصول کے لئے ٹائم فریم کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔

یاد رہے کہ اجلاس میں اسد عمر، عمر ایوب، میاں محمد سومرو، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، شہزاد قاسم، ندیم بابر اور ڈاکٹر ثانیہ نشتر و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر