Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کو کراچی کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

وفاقی حکومت کو کراچی کے مسائل کا مکمل ادراک ہے، وزیر اعظم
وفاقی کابینہ

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بارشوں نے کراچی کے عوام کو تحاشہ مسائل سے دوچار کیا ہے جس کا وفاقی حکومت کو مکمل ادراک ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا جس میں کراچی کے دیرینہ مسائل کے حل کے حوالے سے جامع منصوبے “کراچی ٹرانسفارمیشن پلان” کا جائزہ لیا گیا۔

عمران خان نے کہا کہ کراچی کو صاف پانی کی فراہمی، سیوریج، سالڈ ویسٹ منیجیمنٹ، نالوں کی صفائی اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بے شمار مسائل درپیش ہیں۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سے ماضی میں ان مسائل کے  مستقل بنیادوں پر حل کو نظر انداز کیا جاتا رہا، حالیہ بارشوں نے انتظامی ڈھانچے کے مسائل کو اجاگر کیا ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ انتظامی اختیارات کا منتقسم ہونا رہا ہے اور اس امر کی بارہا وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے  نشاندہی کی جاتی رہی ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں

وزیراعظم عمران خان کا الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو

وزیراعظم عمران خان نے الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا...

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پلان کے تحت مختلف منصوبوں پر مقررہ ٹائم لائنز میں عمل درآمد  کو یقینی بنانے کے لئے بااخیتار اور موثر نظام تشکیل دیا جائے جبکہ واٹر سپلائی اسکیم، سیوریج ٹریٹمنٹ اینڈ ڈسپوزل، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق  اختیارات ایک بااختیار ایڈمنسٹریٹر / لوکل گورنمنٹ کو تفویض کیے جائے۔

اجلاس میں وفاقی وزراء اسد عمر، سینئٹر شبلی فراز، سید امین الحق، سید علی حیدر، گورنر سندھ عمران اسمعیل (ویڈیو لنک)، چئیرمین این ڈی ڈ ایم اے لیفٹنٹ جنرل محمد افضل اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز بھی شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر