Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم کا کراچی کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

Now Reading:

وزیر اعظم کا کراچی کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان
وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی کے لیے 1100ارب روپے  کے پیکج کا اعلان کردیا۔

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے آج کے دن کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کراچی کے لیے   1100ارب روپے  کے بڑے پیکج کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  ہم  نے محسوس  کیا کہ کراچی کا مسئلہ اہم ہے اس  پر بات کرنا ضروری ہے۔کراچی میں نالے ،نکاسی آب، بےگھرافراد اور سولڈ ویسٹ  کے مسائل    ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ  کراچی کی سڑکیں اور دیگر انفراسٹریکچر کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے ۔ کراچی  سرکلر ریلوے بھی  مکمل کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ  کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوآرڈی نیشن  ضروری ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ  کراچی کے لوگوں نے   مشکل وقت کا سامنا کیا ہے۔کراچی میں بارشوں سے تباہی مچ گئی ،بارشوں سے پہلے کورونا کا چیلنج تھا۔کورونا سے نمٹنے کے لیے ہم نے کمیٹی  بنائی ۔

عمران خان نے کہا کہ  ہم نے مل کر کورونا سے نمٹنے کے لیے اقدامات  کیے،اب  ہم  کراچی    کے مسائل کے حل کے لیے  بھی    مل کر کام کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ  بارشوں سے بلوچستان اور دیگراضلاع بھی متاثر ہوئے ہیں۔ سیلاب سے تباہ کاریاں  بلوچستان اور خیبرپختونخوا  میں بھی ہوئیں ۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کےلیے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی
دیگر عرب ممالک بھی پاک سعودیہ معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں ، اسحاق ڈار
ہمارے کوئی جارحانہ عزائم نہیں، یہ اول و آخر ایک دفاعی معاہدہ ہے، خواجہ آصف
کراچی کے پانی کے مسئلے کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں، بلاول بھٹو
سعودیہ سے دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوگا ، دفتر خارجہ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر