
العزیزیہ اورایون فیلڈریفرنس میں نواز شریف اور نیب کی اپیلوں کی سماعت آج ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں پیش ہونے کے لیےسابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز مری سے روانہ ہو گئیں۔
نواز شریف نے حاضری سے استثنیٰ کی 2 درخواستیں دائرکررکھی ہیں۔
ایون فیلڈ ریفرنس میں سزاؤں کے خلاف نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے اپیلیں کر رکھی ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج ایون فیلڈ، العزیزیہ ملز اور فلیگ شپ ریفرنسز کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل بنچ سماعت کرے گا۔
ترجمان اسلام آبادہائیکورٹ کا کہنا ہے کہ العزیزیہ اور ایون فیلڈریفرنس میں نواز شریف اورنیب کی اپیلوں کی سماعت ساڑھےگیارہ بجے ہوگی، سماعت سے پہلے کمرہ عدالت میں متعلقہ وکیل کے علاوہ کوئی داخل نہیں ہوسکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News