برآمدات میں اضافے کیلئے مزید اقدامات کیے جائے، وزیراعظم
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ برآمدات میں اضافے کیلئے مزید...
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی ترجیح کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی کامیاب کاروباری شخصیات کی ملاقات ہوئی جس میں وفد نے کاروباری تجربات، حکومت کی پالیسیوں کے اثرات اور کاروباری فضا کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز وزیرِاعظم کو پیش کیں۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے ایز آف ڈوئنگ بزنس، آن لائن منظوریوں کے نظام کو متعارف کرانے، آسان شرائط پر قرض کی فراہمی جیسے اقدامات کا ذکر کیا اور کہا کہ مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھانے والے نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہماری ترجیح ممکن حد تک مراعات دینے کے ساتھ ساتھ حائل رکاوٹوں و مشکلات کو دور کرنا اور کاروبار کے لئے موافق فضا میسر کرنا ہے۔
عمران خان نے یہ بھی کہا کہ زراعت و دیگر شعبوں میں ٹیکنالوجی اور جدت کو متعارف کرانے کے حوالے سے خصوصی طور پر توجہ دی جائے جبکہ پاکستانی مصنوعات کو بین الاقوامی سطح پراجاگر کیا جائے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستانی مصنوعات کی کوالٹی اور معیار کو یقینی بنانے اور ملک میں معیاری لیبارٹریز کے قیام پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے جبکہ حکومت ان نوجوانوں کی سہولت کاری کے حوالے سے ہر ممکنہ اقدامات اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔
ملاقات میں شبلی فراز، حماد اظہر، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹرعشرت حسین ، شہباز گل، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ عاطف بخاری نے بھی شرکت کی جبکہ کامیاب اور نوجوان کاروباری شخصیت کا تعلق آئی ٹی، سپورٹس گڈز، فیشن اینڈ ٹیکسٹائل، بیوٹی انڈسٹری، پاک ویلز، و دیگر شعبوں سے تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News