وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیاحت کا شعبہ ہماری ترجیحات میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیاحت کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ سیاحت کا شعبہ سماجی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرتا ہے، سیاحت غیرملکی زر مبادلہ کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔
انھوں نے کہا کہ سیاحت کے فروغ سے مقامی افراد کو روزگار ملتا ہے، پاکستان کے پر کشش مقامات سیاحوں کو راغب کرتے ہیں، سیاحت کا شعبہ ہماری ترجیحات میں ہے۔
وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں بتایا کہ سیاحوں کو سہولتوں کی فراہمی کے مؤثر اقدامات کیے ہیں، پنجاب میں 179 ریسٹ ہاؤسز کو عوام کے لیے کھولا گیا ہے۔
عثمان بزدارکا مزید کہنا ہے کہ مربوط پالیسی کے تحت پنجاب میں نئے مقامات کو ترقی دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
