وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت نے پنجاب کو سرمایہ کاری کے حوالے سے رول ماڈل بنایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئرمین فیڈمک نے ملاقات کی اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کے ترقیاتی کام کو مزید تیز کریں گے اور انڈسٹریل زون میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کو ون ونڈو سہولت فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی،علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے بے پناہ دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ حکومت نے پنجاب کو سرمایہ کاری کے حوالے سے رول ماڈل بنایا ہے جبکہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فلاح عامہ کے منصوبوں کے لیے خصوصی فنڈز مہیا کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
