امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ یہ حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو گئی ہے لوگ تبدیلی چاہتے ہیں کیونکہ اب ہمارے بچے اور خواتین محفوظ نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی جانب سے مال روڈ پر دھرنے سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ جس پاکستان میں بچے اور بچیاں محفوظ نہیں ہیں، ایسے ماحول میں حکمرانوں کو شرم آنی چاہئے کیونکہ حکمران اپنے بڑے بڑے گھروں کے کمروں میں بیٹھے ہیں اور کہتے ہیں کہ تبدیلی لائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پانچ بار آئی جی تبدیل کیا لیکن عوام کہتی ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کی تبدیلی چاہئے، وزیراعلی، وزیراعظم اور گورنر کی تبدیلی چاہئے۔
انہوں نے بتایا کہ لوگوں نے تبدیلی کا مطالبہ کیا تو انہوں نے ایک آئی جی پولیس تبدیل کر دیا اس کے بعد لوگوں نے پھر کہا کہ تبدیلی چاہئے تو حکومت نے ایک اور آئی جی تبدیل کر دیا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کی 22 کروڑ عوام ، ماؤں بہنوں بیٹیوں کی بات کرتے ہیں، پاکستان کے بچوں اور بچیوں کے تحفظ کی بات کرتے ہیں کیونک اس وقت پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں ماؤں بہنوں بیٹیوں کی عزتیں محفوظ نہیں ہیں۔
اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ گزشتہ چھ مہینوں میں 322 بچوں اور بچیوں پر جنسی حملے ہوئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں جنوبی پنجاب میں 11 بچوں پر حملے ہوئے ہیں اور دو سال میں 32 فیصد جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
