Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی اولین ترجیح ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، اسد عمر

Now Reading:

حکومت کی اولین ترجیح ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، اسد عمر
اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت کی اولین ترجیح ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی پاکستان میں مقیم جاپان کے سفیر متسودا کوننوری سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دونوں معززین نے دو طرفہ تعلقات  خاص طور پر کورونا وائرس کے بعد کی صورتحال میں معاشی تعاون کے نئے امکانات سے متعلق تبادلہ خیال کیا ۔

سفیر نے جاپان اور پاکستان کے مابین تعاون کو مزید فروغ دینے اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل کو یقینی بنانے میں مدد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

جاپانی سفیر نے کہا کہ  وفاق نے  کورونا جیسے وبائی مرض کو بڑی حد تک قابو کرنے کے لیے منظم طریقہ اختیار کیا جو قابل ستائش ہے ۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  جاپانی شہری کورونا کے  وقفے کے بعد پاکستان میں مختلف اسائنمنٹس لینے  اب واپس آرہے ہیں۔  کچھ جاپانی سرمایہ کار اپنی صنعت کو دوسری جگہوں سے پاکستان میں منتقل کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر اسد عمر نے اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے جاپانی سفیر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ   حکومت نے ابتدائی طور پر مائکرو اقتصادی استحکام پر توجہ دی ، جو حاصل بھی ہوئیں  ۔حکومت کی اولین ترجیح ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے ۔

اسد عمرن ے کہا کہ  معاشی اشارے مثبت ہیں اور ہم ترقیاتی اخراجات کو آگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ نجی شعبے کی سرمایہ کاری کو بھی فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور جاپانی سرمایہ کاروں کو  ماہی گیری ، زراعت اور ٹیکسٹائل جیسے شعبوں میں اشتراک کے  امکانات کا جائزہ لینا چاہئے  ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر