پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نے پاکستان کی معیشت اور محکموں سیاست کی نظر کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ عمران صاحب کو جب تک تبدیل نہیں کیا جائے گا،اس وقت تک ملک اور عوام کےلئے کوئی مثبت تبدیلی نہیں آ سکتی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی جی کو نہیں بلکہ عمران صاحب کو تبدیل کرنا پڑے گا کیونکہ عمران صاحب نے معیشت،گورننس اور محکموں کا جنازہ نکال دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے 2 سال کے عرڈے میں صوبہ پنجاب میں پانچواں آئی جی پنجاب تبدیل کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
