
وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے لیے 802ارب روپے کےمنصوبے شروع کررہی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کراچی کے لیے 802ارب روپے کےمنصوبے شروع کررہی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں فراہمی آب کےمختلف منصوبوں کی لاگت 120ارب روپے ہے۔ سمندر سے پانی ضلع جنوبی کو پہنچانے کے لیے بھی اسکیم شروع کررہے ہیں۔ یہ منصوبے دو بنیادی مراحل طے کرچکے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ اس وقت ہم کراچی کے لیے ہم وفاقی حکومت کےساتھ مل کر کام کررہے ہیں۔ کےفور منصوبے میں وفاقی حکومت ہمارے ساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ وفاقی حکومت کراچی سمیت پورے صوبے کے لیے ہمارے ساتھ کام کرے۔ جب بھی وزیراعظم آئے ان کےسامنے مسائل اورمنصوبے رکھیں گے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پریس کانفرنس کامقصد برسات کی تباہ کاریوں اورحکومت کی طرف سے بحالی کے کاموں کے کیےجانے والے انتظامات کے متعلق بتانا تھا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سانگھڑ،دادوجوہی میرپورخاص کا ذاتی طورپر دورہ کرچکاہوں۔ کراچی میں خاص طورپرصورتحال زیادہ خراب ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگست کے مہینے میں 675ملی میٹربارش ہوئی ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ضلع غربی سب سےزیادہ بارشوں سے متاثر ہوا۔ضلع غربی میں 663مرکوٹ ضلع میں 531ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ تھرپارکر میں 603 اور میرپورخاص میں 643ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے بھر میں 101ہلاکتیں ہوئی ہیں جس میں سے 63 کراچی میں رپورٹ ہوئیں ۔
کورونا سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کورونا کم ہوا ہے لیکن ابھی ختم نہیں ہواہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں مرکزی اور ذیلی شاہراہوں کو بہت حد تک صاف کردیا گیا ہے۔ سرجانی ٹاون یوسف گوٹھ میں بہت بری حالت تھی۔
انہوں نے کہا کہ کھارادر سے لے کر ٹاور تک نکاسی میں تاخیر ہوئی۔عاشورہ کےجلوس کی گزرگاہوں پر برساتی پانی کی نکاسی کرائی گئی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں جو کچھ ہوگا آئین قانون کےتحت ہوگا۔ کراچی کے لیے مشاورت ہم سب سےکررہے ہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے پاس اہل افراد کی کمی ہے تاہم ایڈمنسٹریٹرز کا تقرر سندھ کابینہ نے ہی کرناہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News