سات ہیروں کو پتھروں سے بدلنے والی نوسرباز خاتون گرفتار
جعلسازی کر کے سات ہیروں کو معمولی پتھروں سے بدلنے والی 60...
وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات عاصم سلیم باجوہ کا استعفی منظور نہیں کیا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جو وزیر اعظم نے قبول نہیں کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں ۔
وزیر اعظم نے عاصم سلیم باجوہ کو بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے ۔
یاد رہے کہ معاون خصوصی نے گذشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News