توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔
احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے توشہ خانہ ریفرنس میں فرد جرم عائد کی۔
تفصیلات کے مطابق چارج شیٹ ملزمان کے حوالے، اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا۔
سابق صدر اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی عدالت میں پیش ہوئے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری اور مجھ پر فرد جرم عائد کی گئی ہے، ہم نے انکار کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ قانون کے خلاف کوئی کام نہیں کیا، عدالت کو بتایا سمری قانون کے مطابق منظور کی، قواعد کے خلاف کوئی کام نہیں کیا۔
فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا جن کا کیس سے کوئی تعلق نہیں وہ بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
