Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت نے فری ٹیکس بجٹ دیا

Now Reading:

حکومت نے فری ٹیکس بجٹ دیا
عبدالحفیظ شیخ

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کاکہناہےکہ کورونا کی وجہ سے برآمد کا شعبہ متاثر ہواہے۔ حکومت نےاپنے اخراجات میں کمی کرکے فری ٹیکس بجٹ دیا اورپاک فوج کےبجٹ میں بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا  کہ دو سال کے دوران حکومتی اخراجات میں 5 ہزار ارب روپے کی بچت ہوئی۔

عبدالحفیظ شیخ نےکہا کہ حکومت نے کاروباری طبقے کو آسان کاروبار کے لیے سہولیات فراہم کیں جبکہ کورونا کے دوران حکومت نے امدادی پیکج بھی دیا اور متاثرین کی مدد کی۔

عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ ہم نجی شعبوں اور بیرونی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے نہ صرف ایک کروڑ 60 لاکھ افراد کی مالی مدد کی بلکہ حکومت نے پسماندہ طبقے کی بحالی پر بھی خصوصی توجہ دی۔

Advertisement

مشیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ مالی سال حکومت نے کوئی ضمنی گرانٹ نہیں دی تاہم اخراجات کو کم کرنے کے لیے تنخواہوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر