وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گندم اور چینی عوام کی بنیادی ضرورت ہیں ان کی دستیابی اور مناسب قیمت کو یقینی بنایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں گندم اور چینی کی دستیابی اور قیمتوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں گندم کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ گندم کی درآمد میں پیش رفت پر عوام اور حکومت کو مسلسل آگاہ رکھا جائے۔
وزیراعظم کو ملک میں گندم کی دستیابی کی صورتحال، نجی اور سرکاری سطح پر کی جانے والے درآمد میں پیش رفت رپورٹ پیش کی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی فیصلے کے مطابق چینی کی درآمد جاری ہے جبکہ اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ چینی کی طلب و رسد میں کسی قسم کی کمی بیشی نہ ہو۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ نجی شعبے کی جانب سے اب تک تقریباً چار لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کی جا چکی ہے اور مزید دس لاکھ ٹن اگلے ماہ ملک میں پہنچ جائے گی۔
اس ضمن میں چیئرمین ٹی سی پینے کہا ہے کہ سرکاری سطح پر پندرہ لاکھ میٹرک ٹن گندم امپورٹ کی جا رہی ہے جبکہ تین لاکھ تیس ہزار میٹرک ٹن گندم کا ٹینڈر کیا جا چکا ہے اور مزید ٹینڈر کیے جا رہے ہیں۔
اجلاس میں سید فخر امام، محمد حماد اظہر، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر شہباز گل، متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکرٹریز اور صوبوں کے چیف سیکرٹریز شریک ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News