
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین نے کہا ہے کہ رولز توڑ کر اور دھونس و دھمکی سے کی گئی قانون سازی کا کوئی مستقبل نہیں ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا اسلام آباد میں اے پی سی سے خطاب میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ سے 19ویں ترمیم زبردستی پاس کرائی گئی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اسمبلی میں اختلاف رائے کا موقع ہی نہیں دیا جاتا ہے اور اگر ہماری آواز نہیں سنی جائے گی تو ہمیں بھی سوچنا پڑے گا۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ریاست مدینہ میں بولنے کی آزادی تھی مگر یہاں تو نام نہاد حکمرانوں کو بھی بولنے کی آزادی نہیں ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مدینہ کی ریاست کا یہ حال ہے کہ پاکستان کے سب سے مشہور موٹر وے پر ایک عورت کا اس کے بچوں کے سامنے اجتماعی ریپ کیا جاتا ہے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نےاے پی سی میں کہا کہ زیادتی کے بعد محافظ متاثرہ خاتون کو ہی ذمے دار قراردیتے ہیں اور جو لوگ متاثرہ خاتون پر سوال اٹھاتے ہیں انکے دفاع میں اس ملک کے وزیر اور وزیراعظم سامنے آجاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News