Advertisement
Advertisement
Advertisement

مفتی عبدالقوی کا آئندہ کسی بھی خاتون کے ساتھ تصویر نہ لینے کا وعدہ

Now Reading:

مفتی عبدالقوی کا آئندہ کسی بھی خاتون کے ساتھ تصویر نہ لینے کا وعدہ

تنازعات کے شکار مفتی قوی کی جانب سےآئندہ کسی بھی خاتون کے ساتھ تصویر نہ لینے کا وعدہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بول کے پروگرام ’’ ایسے نہیں چلے گا ‘‘میں  گفتگو کہا ہے کہ  میں حلفاً کہہ سکتا ہوں کہ میں ایسا  لباس کبھی  نہیں پہنتا  ہوں۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں  نے بابری مسجد اور مودی پر تنقید کی  جس پر کچھ لوگوں نے میری ویڈیو کو  مہارت کے ساتھ ایڈٹ کیا تھا لیکن   انہوں نے بعد میں مجھ سے معافی بھی مانگی ہے۔

بول کے پروگرام میں مفتی عبدالقوی نے آئندہ کسی بھی خاتون کے ساتھ تصویر نہ لینے کا وعدہ بھی کیا ہے۔

مزید پڑھیں

مفتی عبدالقوی کی ایک اور متنازعہ ویڈیو وائرل

معروف عالم دین مفتی عبدالقوی کی ایک اور متنازعہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔...

Advertisement

مفتی قوی حال ہی میں وائرل ہونے والی ویڈیو کی وجہ سے  تنازعات  کا شکار ہوئے ہیں جبکہ ان کی جانب سے تمام الزامات کی تردید کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل معروف عالم دین مفتی عبدالقوی کی ایک اور متنازعہ ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ  ایک غیرملکی خاتون کے ساتھ رقص کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اس ویڈیو کے حوالے سے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبدالقوی نے اس ویڈیو کو جعلی قرار دے دیا ہے۔

مفتی قوی کا کہنا ہے کہ لندن میں ن لیگ کے میٹرو پول چینل نے یہ ویڈیو وائرل کی ہے۔  چینل کے مالک حماد کا رات مجھے فون آیا ہے کہ ہم ویڈیو ڈیلیٹ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چینل میں ایک ہندو لڑکا کام کرتا ہے ،اس نے یہ ویڈیو وائرل کی ہے ۔ چینل کے مالک نے کہا ہے کہ ہم لڑکے کو فارغ کررہے ہیں۔

مفتی قوی نے مزید کہا کہ میں نے آج تک کالے رنگ کی قمیض نہیں سلوائی۔ قیمض جسم کے ساتھ جڑی اور ٹائٹ لگ رہی ہے جبکہ میں کھلے کپڑے پہنتا ہوں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ  میری گردن کسی کے جسم پر لگا کر ویڈیو بنائی گئی ہے ۔ویڈیو کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

مفتی قوی نے کہا کہ مخالفین نے چائنہ پاکستان دشمنی اور اطالوی خاتون کو کلمہ پڑھانے کی رنجش پر ایسا کیا ہے۔  میں پانچ دن سے ملتان میں بیٹھا ہوں ، ویڈیو میرے خلاف سازش ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
وزیراعظم شہباز شریف دورہ ملائیشیا مکمل کر کے وطن واپس روانہ
کراچی: بھتہ خوری کے واقعات میں تشویشناک اضافہ
بین الاقوامی یونیورسٹی ملائیشیا سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنااعزازہے، وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر